شورکوٹ؛ صاحبزادہ مولانا محمدآصف معاویہ سیال کے حکم پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے شورکوٹ میں ریلی، فوجی محمد رمضان خان بلوچ، قاری محمد عمران معاویہ کا خطاب،
شورکوٹ؛ صاحبزادہ مولانا محمدآصف معاویہ سیال کے حکم پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے شورکوٹ میں ریلی، فوجی محمد رمضان خان بلوچ، قاری محمد عمران معاویہ کا خطاب،

شور کوٹ( سٹارنیوز )تفصیلات کےمطابق سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب علماء و مشائخ قائدعوام صاحبزادہ مولانا محمدآصف معاویہ سیال کے حکم پر بھارتی آبی جارحیت کے خلاف پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے لاری اڈا شورکوٹ سے ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء سے تحصیل صدر پاکستان عوامی خدمت پارٹی احمدپورسیال فوجی محمد رمضان خان بلوچ، پاکستان مسلم لیگ ن علماء مشائخ ونگ تحصیل صدر قاری محمد عمران معاویہ نے خطاب کیا، دوران خطاب ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے دفاع کےلئے پوری قوم ایک پیج پر ہے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پوری قوم اپنی افواج کیساتھ ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے ملک میں جاری تحریکوں اور مختلف اقوام پر مظالم سے توجہ ہٹانے کیلئے وہ ہمیشہ پاکستان پر الزام اور سازشوں میں مصروف ہوجاتا ہے، پاکستان میں جاری دہشتگردی کے واقعات میں بھی بھارت ملوث ہے، شرکاء ریلی نے پلے کارڈ اور فلیکس اٹھا رکھے تھے جس پر پاک فوج زندہ باد کے نعرے درج تھے اس موقع پر مہر محمد رمضان گگڑانہ سیال، مہر رفیق گگڑانہ سیال، رانا محمد طلحہ، چوہدری ساجد چاہت برگر والے، آصف بھٹی، چوہدری طاہر صدر رکشہ یونین، طاہر عباس گگڑانہ سیال، محمدعمرفاروق، محمد عابد سٹارگیس، ملک محمد آصف، شانی خان بلوچ، چوہدری محمد طیب، مہر محمد راشد وینس، کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی