ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس
رکن قومی اسمبلی ظہیور حسین قریشی نے اجلاس کی صدارت کی – ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی، ایم پی اے نشاط احمد ڈاہا، اراکین صوبائی اسمبلی خاور علی شاہ، حامد یار ہراج کے نمائندگان ان کے ہمراہ تھے- جبکہ اجلاس میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ، تعمیراتی و دیگر محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی – ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شاہد رحمن نے اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام ، سیپ ، کمیونٹی ڈویلپمنٹ، میونسپل سروسز پروگرامز سمیت دیگر منصوبوں پر کام کی رفتار بارے بریف کیا- رکن قومی اسمبلی ظہور حسین قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کے خواہاں ہیں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے افسران فیلڈ وزٹس کرکے منصوبوں کا جائزہ لیں-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ عوامی منصوبوں کی تکیمل کیلئے کام کی خود مانیٹرنگ کررہا ہوں- تعمیراتی محکموں کے منتخب نمائندوں کو ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کرائیں ناقص کوالٹی اور تکمیل میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں

رپورٹ بشری وکیل بیوروچیف سٹار نیوز میاں چنوں خانیوال