گڑھ_مہاراجہ یہ ملک بےشمار قربانیوں سے حاصل کیا گیا اس میں کلمہ طیبہ کا راج ہونا چاہیے، ہم حضور کے یارانے کے بھی غلام ہیں حضور کے گھرانے کے بھی غلام ہیں، مولانا آصف معاویہ سیال کی گھیل پور میں خطبہ جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب
تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستان عوامی خدمت پارٹی صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ سیال کا اڈا گھیل پور میں جامع مسجد خادم القرآن میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیدنا عمرفاروق رضی اللہ تعالی عنہہ وہ صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جن کے بارے میں ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمر ابن الخطاب ہوتا،
حضرت امام حسین نواسہ رسول جگر گوشہ بتول ہیں انہوں نے کربلا میں عظیم قربانیاں پیش کر کے اسلام کا سر فخر سے بلند کر دیا، ان کا مزید کہنا تھا یہ ملک بےشمار قربانیوں سے حاصل کیا گیا اس میں کلمہ طیبہ کا راج ہونا چاہیے، ہم حضور کے یارانے کے بھی غلام ہیں حضور کے گھرانے کے بھی غلام ہیں،
اس موقع پر تحصیل صدر فوجی محمد رمضان خان بلوچ، قاری سلطان احمد مدنی، مہر شفیق وینس، سمیت بڑی تعداد میں لوگو موجود تھے

رپورٹ محمدعمرفاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز آن لائن 03007506517