سرگودھا لاہور روڈ پر واقعہ نیازی ویلفیئر میڈیکل کالج کی ماہر ٹیکنیکل چوروں نے بجلی منقطع کر کے لاکھوں روپے مالیتی کاپر کی تاریں چوری کر لیں، جس سے میڈیکل کالج کے ہسپتال میں داخل مریضوں اور سٹاف کالونی کے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
سرگودھا( سٹار نیوز آن لائن ) سرگودھا لاہور روڈ پر واقعہ نیازی ویلفیئر میڈیکل کالج کی ماہر ٹیکنیکل چوروں نے بجلی منقطع کر کے لاکھوں روپے مالیتی کاپر کی تاریں چوری کر لیں، جس سے میڈیکل کالج کے ہسپتال میں داخل مریضوں اور سٹاف کالونی کے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا سے دس کلو میٹر دور لاہور روڈ پر واقعہ میڈیکل کالج کی نا معلوم چوروں نے بجلی منقطع کی اور 4 لاکھ سے زائد مالیت کی تار کاٹ کر رفو چکر ہو گئے، بجلی منقطع ہونے کے باعث میڈیکل کالج میں داخل مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ کالج کی سٹاف کالونی بھی 18 گھنٹے سے تاریکی میں ڈوبی ہوئی ہے، لاہور روڈ پر بجلی کے کنکشن کاٹ کر تاریں چوری کرنا معمول بن چکا ہے، میڈیکل کالج کی انتظامیہ نے اندراج مقدمہ کیلئے تحریری طور پر رجوع کر لیا ہے، تا حال مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔ میڈیکل کالج کے ایڈمنسٹریٹر محمد رضا نے کہا ہے کہ وہ ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت میڈیکل کالج چلا رہے ہیں ان حالات میں کام کرنا مشکل ہو گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمیں تحفظ فراہم کریں۔
رپ محمد آصف سٹار نیوز سرگودھا












