جھنگ ۔انچارج چوکی بنگلہ مراد والا کی کاروائی چوری،ڈکیتی اور راہزنی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ کالی گینگ گرفتار
جھنگ (سٹار نیوز آن لائن ) ڈی پی او جھنگ کی ہدایت پر انچارج چوکی بنگلہ مراد والا راو اورنگزیب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چوری،ڈکیتی اور راہزنی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ کالی گینگ کے سر پرست مظہر کالی کو اسکے ساتھیوں عنصر، طفیل، شکیل،باسط اور عصمت اللہ کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ ،چوری شدہ موٹر سائیکل اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا ہے۔گرفتار افراد کے خلاف جھنگ کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی درجنوں مقدمات قائم تھے۔عوامی و سماجی حلقوں نے پولیس کی جانب سے اس کارروائی پر اظہار تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ پولیس بہترین تفتیش کے ذریعے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی
رپورٹ چوہدری شوکت علی نصرت سٹار نیوز جھنگ













