رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے توجہ دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا،

لاہور (سٹار نیوز) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے ایک توجہ دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا ہے جس کے مطابق لاہور کے علاقے ہنجر وال میں 27 سالہ خاتون پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئی، پولیس کے مطابق ہلاکت زہر کے باعث ہوئی ،انہوں نے کہاکہ لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو زہر دے کر مارا گیا‘ اس کیس میں اب تک کیا پیش رفت ہوئی ہے ،ایوان کو مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جائے