پشاور میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں غبن کرنے والے مزید 14 سرکاری ملازمین کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام سے سرکاری ملازمین کے مستفید ہونے کے کیس کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
بینظیر پروگرام میں غبن: کے پی میں سرکاری ملازمین سے ایک کروڑ سے زائد رقم ریکور
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے افسران کو شوکاز نوٹس جاری
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غبن پر مجموعی طور پر 24 سرکاری ملازمین کے خلاف مقدمات درج کرکے ان سے 3 کروڑ 32 لاکھ روپے وصول کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق ملزمان نے سروے میں خود کو سرکاری ملازم ظاہر نہیں کیا تھا، ان ملازمین کا تعلق صحت و تعلیم اور دیگر محکموں سے ہے جن میں بیشتر سرکاری ملازمین شورش زدہ علاقوں سے ہیں۔