وزیر اعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت لاہور میں شہری سہولتوں کو بہتر بنانے سے متعلق اعلی سطح کا خصوصی اجلاس:
وزیر اعلی عثمان بزدار نے لاہور کے مسائل کے پائیدار حل کیلئے وزارتی کمیٹی قائم کر دی
کمیٹی کا اجلاس ہر پندرہ دن کے بعد منعقد ہو گااور متعلقہ محکمے رپورٹ پیش کریں گےوزیر اعلی عثمان بزدار نے مختلف محکموں کو لاہور میں سہولتوں کی بہتری کے لئے ٹاسک سونپ دیئے
پارکنگ کے مسائل حل کرنے کے لئے مربوط پلاننگ اور اوور چارجنگ کے سدباب کا حکم
مختلف سڑکوں پر صدقے کا گوشت اور پرندے بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی
شہر میں گداگری کے سدباب کے لئے فوری اقدامات کا فیصلہ
میٹرو برج اور انڈرپاسز کے قریب منشیات کے عادی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا
ماحولیاتی تحفظ کے لئے دھواں اگلتی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ
بدنما وال چاکنگ ختم کر کے سرکاری اداروں کی دیواروں پر پینٹنگ/گرافٹی کی جائے گی-
غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی-
شہر کے مختلف علاقوں میں بند واٹرفلٹریشن پلانٹس کو ضروری مرمت کے بعد بحال کیا جائے گا-
جلوبٹرفلائی پارک، استنبول چوک اور دیگر مقامات کی بیوٹیفکیشن کے پراجیکٹ تیار کئے جائیں