جھنگ محرم میں ذاکر کی دھوکہ دہی۔چارلاکھ فیس فائنل۔ایڈوانس لینے کے باوجودمجلس نہ پڑھی۔تھانہ میں مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق ماڑی شاہ سخیراہ کے زاکر سید جلیس حیدر کاظمی کے خلاف تھانہ منکیرہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا مقدمہ امام بارگاہ قصرعباس کے منتظمین کی جانب سے دائر درخواست پر کیا گیا درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے مذکورہ ذاکر ماڑی شاہ سخیراہ (جھنگ ) سے تعلق رکھنے والے زاکر سید جلیس حیدر کاظمی نے ہمارے ساتھ محرم الحرام میں مجالس پڑھنے کیلئے 4 لاکھ روپے نیاز مقرر کی اور 50 ہزار روپے ایڈوانس اپنے بنک اکاونٹ کے ذریعے وصول کی اور حسب وعدہ مجالس پڑھنے نا پہنچ سکے کال کرنے پر صاف صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ جو ہوتا ہے کر لیں جس پر منتظمین نے تھانہ منکیرہ میں دائر درخواست میں کہا کہ مذکورہ ذاکر نے ہمارے ساتھ دھوکہ فراڈ کیا ہے جس پر تھانہ منکیرہ میں مقدمہ درج کروا دیا،