وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کااجلاس:
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے بائیو میٹرک نظام متعارف کرانے کی اصولی منظوری دے دی۔

ٹرانسفر آرڈرفارم کی بجائے بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوسکے گی
پنجاب موٹر وہیکلز رولز1969میں ضروری ترامیم کی جائیں گی۔
شہری کو محکمہ ایکسائز وٹیکسیشن کے دفاترکے چکر لگانے سے نجات ملے گی۔
گاڑیوں کی رجسٹریشن کے پرانے نظام کو تبدیل کر کے جدید تقاضوں کے ہم آہنگ کررہے ہیں۔
شہری نادرا اورایکسائز کے دفاتر میں بائیو میٹرک تصدیق کراکر گاڑیوں کی رجسٹریشن کراسکیں گے۔
گاڑیوں کے بااختیار ڈیلرز کے شوروم پر بھی بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت ہوگی۔

گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے اجراء کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت