گڑھ_مہاراجہ، طوفانی بارشیں، اور سیلاب کی تباہ کاریاں، احمد پورسیال، حفاظتی بند ٹوٹنے سے متعدد بستیاں زیر آب، گڑھ موڑ، محمودکوٹ، سمیت متعدد علاقوں میں گھروں میں پانی داخل، گھروں کی بوسیدہ دیواریں چھتیں گر گئیں،
تفصیلات کے مطابق کراچی، اور لاہور میں بارش کی تباہی کے بعد احمدپورسیال، گڑھ موڑ، و گردنواہ میں 30 گھنٹے کی طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، گھروں میں پانی داخل، بوسیدہ دیواریں، چھتیں گرنے سے متعدد افراد زخمی 2 لاکھ کیوسک پانی دریائے چناب میں داخل جس سے کئی بستیاں زیرآب، لاکھوں کا نقصان، باہو برج کے مقام پر دریا چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونےسے درجنوں دیہات زیر آب آ گئے سیکنڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلوں میں پانی داخل
دوسری جانب سے بستی جھنڈیر نیازی سمندوانہ دریاۓ چناب میں نچلے درجے کا سیلاب سےحفاظتی بند ٹوٹ گیا۔
پارلیمانی سیکرٹری رانا شہباز احمد خاں نے دریا چناب جا کے خود سیلابی صورتحال اور حفاظتی اقدام کا جائزہ لیا،
خصوصی رپورٹ محمدعمرفاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز آن لائن // جھنگ 03007506517












