وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا یوم دفاع کے موقع پر پیغام سامنے آ گیا
لاہور (سٹار نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پاک وطن کے دفاع کیلئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو سلام۔

1965 کی جنگ میں مکار دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے شہداء آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں۔
آج پوری قوم شہدائے وطن کی انمٹ قربانیوں کوبھرپور خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔
1965کی جنگ کے غازیوں کی جرأت کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ستمبر 1965 کی جنگ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن اور تاریخ ساز باب ہے۔
پاک افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔
پاک افواج کے عظیم سپوتوں نے دفاع وطن کی جنگ میں بہادری کی بے مثال داستانیں رقم کیں۔
پاک افواج اورپوری قوم دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی۔
وطن کے دفاع کے جذبے سے سرشار مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔
تاریخ عالم پاک فوج کی جانب سے بہادری کی لازوال داستانیں رقم کرنے کی کوئی دوسری مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔
ملکی سلامتی اور بقاء کو لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج یکجان ہیں۔
یوم دفاع پر ہم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کاا ظہار کرتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار