گڑھ مہاراجہ۔نامہ نگار۔۔خدمت انسانیت کرنے والے معاشرے کا سہرا ہیں۔اور مہزب اور فلاحی معاشرہ میں ایسے افراد قابل قدر اورقابل تحسین ہیں ۔یہ لوگ۔کسی نعمت سے کم نہیں۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنرتحصیل احمدپورسیال اسدعلی خان ،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر مسعودیزدانی،سابق چیئرمین گڑھ مہاراجہ رانا محمداسلم صدریونین آف جرنلسٹس شیخ امتیازرحمانی نے بلدیہ ہال گڑھ مہاراجہ میں تقریب تقسیم سٹارایوارڈز میں کیا۔مقررین نے کہا کہ فلاح انسانیت کیلیے کام کرنے والے کسی بھی قوم اور معاشرے کے ہیرو ہواکرتےہیں۔یہ ایسے دمکتے و چمکتے ستارے اپنی بےلوث خدمات و جزبات سے معاشرے کو روشن رکھتے ہیں۔ تحصیل بھر میں کرونا,سیلاب یادیگر امدادی پروگراموں میں، انتظامی وسیاسی معاملات میں عوام خدمت میں پیش پیش افراد کو ان کی حوصلہ افزائی کیلیے سٹارایوارڈز دیے گئے۔سیاست،صحافت،تجارت،سوشل ورکرزاور سرکاری طور پر خدمات سرانجام دینے والے افراد کو سٹارایوارڈز کیلیے منتخب کیاگیا۔سٹارایوارڈزحاصل کرنے والوں میں اے سی اسدعلی خان بدھ،ڈپٹی ڈی ای او شیخ مسعودیزدانی،میڈیکل آفیسر ڈاکٹرعامررضاخان،امتیازرحمانی۔رانامحمداسلم_بزنس آئیکان شیخ ابرارالحق،ایس ایچ او غلام محی الدین،شیخ محمدحسین،عمرفاروق،عرفان حیدر،انصربلوچ،انصرصدیقی،صدرجھنگ ڈویژن تحریک،صحافی عماریاسر،محمدسلیم صحافی، حسیب خان،صدرجماعت الصالحین ملک غلام جیلانی،نادرامنیجرطارق جاوید،کالم نگار متین قیصرندیم،سرپرست تاجران جابرعلی،عمرمیو،ودیگرزشامل ہیں۔












