پاکستان قومی زبان تحریک
(پروفیسر محمد سلیم ہاشمی)
پاکستان قومی زبان تحریک اپنی نوعیت اور کام کے حوالے سے دنیا کی انوکھی اور نرالی ترین تحریک ہے۔ دنیا بھر میں ایسی کسی تحریک کا کہیں پر کوئی وجود نہیں ہے۔
دنیا بھر میں ایک فطری دستور ہے کہ جو ملک ہے جو اس کی زبان ہے وہی اس کی قومی اور سرکاری زبان ہے۔ پاکستان، چند افریقی ممالک اور جزائر غرب الہند میں پائے جانے والے چند مفلوک الحال اور پسماندہ ملک ہیں جن پر غیر ملکی زبانوں کا تسلط ہے۔ ان میں سے پاکستان سمیت زیادہ تر ممالک تو اپنی ذلت، پستی اور پسماندگی پر سمجھوتا کر چکے ہیں سو ان ممالک میں اپنی زبان کے نفاذ کے حوالے سے کوئی خاص سرگرمی نظر نہیں اتی۔
پاکستان قومی زبان تحریک وہ واحد تحریک ہے جو روز اول سے اپنے مقصد کے ساتھ وابستہ ہے اور وطن عزیز کے کروڑوں لوگوں کو اپنا ہمنوا بنا چکی ہین ان شاءاللہ بہت جلد وہ دن آئے گا جب یہ تحریک اپنی منزل کے حصول میں کلی طور ہر کامیاب ہوگی اور پاکستان میں ہر شعبہ زندگی میں اس کی اپنی زبان یعنی اردو کا راج ہوگا۔
ہم ہوں گے کامیاب
ان شاءاللہ
تب تک ہم ان رجعت پسند، اندھیروں کے پالے اور غلامی کے خوگر پسماندہ ذہن لوگوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔ علامہ اقبال نے انہی لوگوں کے بارے میں فرمایا تھا
آئین نو سے ڈرنا نقش کہن پہ اڑنآ
منزل یہی کٹھن ہے قوموں کی زندگی میں












