گڑھ مہاراجہ گورنمنٹ ہائی سکول گڑھ موڑ 15ستمبر بروز منگل سے مرحلہ وار کھل رہا ہے 15 ستمبر کو صرف نہم ،دہم کے طلبہ سکول آئیں سکول آنے والے طلباء کا ماسک کے بغیر سکول میں داخلہ ممنوع ہو گا اور تمام SOPs پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا مہر غلام شبیر سبانہ سیال، سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول گڑھ موڑ
گڑھ مہاراجہ (سٹار نیوز) مہر غلام شبیر سبانہ سیال سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول گڑھ موڑ نے تمام والدین اور طلباء کو مطلع کیا ہے گورنمنٹ ہائی سکول گڑھ موڑ مورخہ 15/09/2020 بروز منگل سے مرحلہ وار کھل رہا ہے۔ تمام والدین اور طلباء کو اطلاع دی جاتی ہے کہ صرف نہم ،دہم کے طلبہ کو سکول بھیجیں۔
سکول آنے والے طلباء کے لیے ماسک بہت ضروری ہے۔ ماسک کے بغیر سکول میں داخلہ ممنوع ہو گا۔
ایک دوسرے کے ساتھ چیزوں کا تبادلہ نہیں کریں گے۔
گڑھ مہاراجہ؛ تمام SOPs پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا، مہر غلام شبیر سبانہ سیال سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول گڑھ موڑ
رپورٹ محمدعمرفاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز گڑھ مہاراجہ جھنگ













