گڑھ مہاراجہ۔ کسان بورڈ جماعت اسلامی کے دھرنا میں بھرپور حصہ لے گی۔حکومت پنجاب عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہوچکی ہے ڈاکٹر عبدالجبار خان

گڑھ مہاراجہ۔ { سٹار نیوز آن لائن } کسان بورڈ جماعت اسلامی کے دھرنا میں بھرپور حصہ لے گی۔حکومت پنجاب عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہوچکی ہے۔لاہور،ساہیوال اور فیصل آباد کے کارکنان سترہ ستمبرکومقررہ شیڈول کے مطابق احتجاجی دھرنا میں پہنچیں گے۔ان خیالات کا اظہار کسان بورڈ پنجاب کے صدرڈاکٹرعبدالجبارخان نے کسان بورڈ کے ایک اجلاس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ احتجاجی جلوس اوردھرنا وزیراعلی ہاوس مال روڈپردیاجائے گا۔انہوں نے ذمہ داران کوہدایت کی کہ تیس ستمبر تک تحصیل اور ضلع سطح کی کسان بورڈ کی ازسرنو تنظیم سازی مکمل کرلی جائیگی۔اس موقع پر سابق امیرجماعت اسلامی جھنگ حاجی محمدارشادمنڈ بھی موجود تھے۔

رپورٹ امتیاز شیخ