احمدپورسیال۔نامہ نگار۔۔معاہدہ کی خلاف ورزی۔۔محمدی فلورملز کے خلاف حکم امتناعی جاری۔آٹا بحران کے اضافے میں خدشہ۔تفصیلات کے مطابق شیخ محمد یوسف ولد محمد نواز نے محمدی فلورملز کسوآنہ احمدپورسیال کے مالک مہرنذرعباس سرگانہ سےتین ماہ قبل چندشرائط کے مطابق ملز چلانے کیلیے تحریری شراکت نامہ کا معاہدہ کیا جس کا قبضہ یکم ستمبرکو دینا تھا مگر معاہدہ سے انحراف کرنے پر شیخ یوسف نے سول جج احمدپورسیال میں دعوی حکم امتناعی بذریعہ شیخ مظہرسلیم ایڈووکیٹ کردیا جس پر جج مدثر مقصود نے نذرعباس سرگانہ کومعاہدہ کی خلاف ورزی کرنے پر تیس ستمبر تک کام کرنے سے روکتے ہوئے اپنے موقف کیلیے عدالت طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق اس حکم امتناعی کے بعد ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جھنگ نے محمدی فلورملزکیلیے گندم فراہمی کا مختص کوٹہ بند کردیا ہے۔تحصیل احمدپورسیال کی واحدفلورملز کیلیے گندم کی عدم فراہمی سے آٹے کے بحران میں مزیداضافہ ہونے خدشات موجود ہیں۔عدالتی مقدمی بازی میں ممکنہ آٹابحران کی ذمہ داری مقامی سیاستدان وسابق ناظم مہرنذرسرگانہ پر ڈالی جاسکتی ہے۔












