جھنگ بازار سے پانچ ملزمان نے لڑکی کواغوا کرنے بعد اجتماعی زیادتی کانشانہ بناڈالا،
فیصل آباد :(سٹار نیوز) جھنگ بازارسے پانچ ملزمان نے لڑکی کواغوا کرنے بعد اجتماعی زیادتی کانشانہ بنا ڈال ، پولیس نے مقدمہ درج کرکےتفتیش شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں اجتماعی زیادتی کاایک اورواقعہ رپورٹ ہوا ،جہاں جھنگ بازارسے پانچ ملزمان نےلڑکی کواغوا کرنے بعداجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ زرائع
پولیس کا کہنا ہے لڑکی کو ملزم نعمان نے چار ساتھیوں کی مدد سے اسلحہ کےزورپراغواکیاتھا، ملزمان نےلڑکی کو گھرلےجا کراجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا۔ لڑکی کےاہلخانہ کے پہنچنے پر ملزمان فرار ہو گئے۔
پولیس نے تھانہ جھنگ باز میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ زرائع
یاد رہےگزشتہ روز بہاولپور میں زیادتی کا شکار لڑکی نے پولیس کی روایتی بے حسی سے دلبرداشتہ ہو کر مبینہ طور پر خود کشی کر لی تھی، غریب خاندان سے تعلق رکھنے والی محنت کش کی بیٹی طاہرہ کو بااثر افراد کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،













