نیب عدالت نے ،ن لیگ کے سابقہ ایم این اے کو 10 سال قید سزا سنا دی

گوجر خان (سٹار نیوز آن لائن ) ن لیگ کے مرکزی راہنما، سابق ایم این اے اور وزیر چوہدری محمد ریاض کو احتساب عدالت نے دس سال قید اور دس کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ‘نیب نے انکے خلاف یہ کیس 2001 میں مشرف دور میں بنایا تھا، سزا سنائے جانے کے بعد راقم احمد نواز کھوکھر سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ نواز شریف کا ساتھ دینے کی پاداش میں اس سے بھی بڑی سزا قبول ہے، ن لیگی حلقوں میں یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ مریم نواز کا سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری خورشید زمان سے رابطہ، نواز شریف کو نیب کی طرف سے چوہدری ریاض کو سزا کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا۔..