کراچی: تاجر کے اغواء میں ملوث پولیس انسپکٹر گرفتار
سٹار نیوز ۔کراچی کے علاقے شفيق موڑ کے قريب تاجر کے اغواء میں ملوث ايس آئی يو پوليس کے انسپکٹر کو گرفتار کرکے تاجر کو بازیاب کرا لیا گیا۔پوليس نے انسپکٹر ايس آئی يو صدر اشرف اعوان اور ساتھيوں کو گرفتار کر لیا۔پوليس کی مدعيت ميں انسپکٹر اشرف اعوان و ديگر کے خلاف شواہد کی بنياد پر اغوا اور جان سے مارنے کی دھمکيوں کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔مغوی تاجر کی اہليہ نے ون فائيو پر شوہر کے اغواء ہونے کی اطلاع دی تھی جبکہ اغواکار اہلکاروں نے تاجر کی اہلیہ کو فون کرکے 7لاکھ تاوان طلب کیا تھا۔












