گڑھ_مہاراجہ، یوٹیلٹی سٹور گڑھ موڑ کا انچارج کرپشن کا بادشاہ نکلا، رات کی تاریکی آٹا چینی غائب کرنے لگ گیا،
تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی سٹور گڑھ موڑ پر غریب ضرورت مند افراد کیلئے نا چینی دستیاب ہے نا ہی آٹا، اور سامان کے ساتھ شاپر دینا بھی گوارا نہیں کرتے، رات کی تاریکی میں آٹے چینی سے بھرے رکشے کے رکشے نا معلوم مقام پر منتقل کیا جاتے ہیں
گزشتہ شب یوٹیلٹی سٹور گڑھ موڑ کا انچارج رات کی تاریکی میں آٹے کے درجنوں تھیلے رکشہ پر لوڈ کر کے کہیں منتقل کرنے لگا گیا،
اہل علاقہ کی جانب ے متعلقہ ادارے کے افسران، کمشنر فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر جھنگ طاہر علی وٹو، اور اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال اسد علی بدھ، سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کرپشن کا نوٹس لے کر ملوث افراد پر قانونی دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص غریبوں کے حق پر ڈاکہ نا ڈال سکے،

رپورٹ_محمدعمرفاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز جھنگ 03007506517