لیہ ۔کروڑ لعل عیسن میں مختلف ڈکیتیوں چوریوں اور موٹر سایکل چھیننے کی واردوتوں کے بعد مقامی پولیس کی بڑی کاروائی، چوری ڈکیتی اور نقب زنی کی وارداتوں میں مطلوب ملزمان گرفتار کر لیے گئے شہریوں کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پر خوشی کا اظہار

لیہ (سٹار نیوز آن لائن )کروڑ لعل عیسن میں مختلف ڈکیتیوں چوریوں اور موٹر سایکل چھیننے کی واردوتوں کے بعد مقامی پولیس کی بڑی کاروائی، چوری ڈکیتی اور نقب زنی کی وارداتوں میں مطلوب ملزمان گرفتار کر لیے گئے شہریوں کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پر خوشی کا اظہار تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے کروڑ لعل عیسن کی عوام چوری، ڈکیتی، نقب زنی کی وارداتوں کی بدولت عدم تحفظ کا شکار نظر آتی تھی جبکہ ملزمان کو گرفت میں لینے میں پولیس کی بے بسی بھی باعث حیرت تھی لیکن موجودہ ڈی ایس پی کروڑ اعجاز اور ایس ایچ او کروڑ کلیم اللہ گادی کے قیادت میں مقامی پولیس نے کروڑ لعل عیسن میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کے پیش نظر بڑی کاروائی کرتے ہوئے نقب زن گینگ اور موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کرلیا نقب زن گینگ میں سرغنہ خدا بخش عرف حسنین اور عصمت اللہ کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ کشمیر حسین اورتنویر ماچھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں نقب زن گینگ کے قبضہ سے 10لاکھ 60ہزار روپے برآمد کرلیے اور موٹر سائیکل چور شہبازی گینگ میں فیصل،یوسف،قمر عباس کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ گینگ کا سرغنہ شہباز حسین راہ فرار اختیار کرچکا ہے موٹر سائیکل چور گینگ کے قبضہ سے 5موٹرسائیکل اور 155000روپے برآمدکرلیے گئے ہیں مقامی ڈی ایس پی نے ملزمان کو میڈیاء کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے اور آئندہ مزید ملزمان کی گرفتاری بھی متوقع ہے اور علاقہ میں منشیات سمیت کسی بھی جرم میں شریک افراد سے کوئی رعایت نہی کی جائے گی، اس موقع پر صدر انجمن تاجران ملک مختیار احمد و دیگر اہم افراد موقع پر موجود تھے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے برآمد کی جانیوالی رقم اور موٹرسائیکل مدعیان مقدمہ کو صدر انجمن تاجران کے ہاتھوں سے سپرد کر دی گیں

رپورٹ چوہدری لیاقت علی سٹاف رپورٹر سٹار نیوز