جھنگ : شہریوں کی عزت نفس کا ہر صورت خیال رکھا جائے تاکہ ھم عوام کا کھویا ہوا اعتماد حاصل کر سکیں ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک کی پولیس افسران سے میٹنگ میں ہدایت

جھنگ (سٹار نیوز آن لائن ) شہریوں کی عزت نفس کا ہر صورت خیال رکھا جائے تاکہ ھم عوام کا کھویا ہوا اعتماد حاصل کر سکیں ان خیالات کا اظہار ڈی پی او جھنگ نے پولیس افسران سے منعقد ایک میٹنگ میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جھنگ ، مزمل حسین SP انویسٹی گیشن , جملہ SDPOs , جملہ SHOs , ضلع بھر کے تفتیشی افسران و محرران نے شرکت کی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے پولیس افسران کو چالان مرتب کرنے اور عدالت میں دوران شہادت موجود نقائص کی نشاندہی کی اور انہیں دور کرنے بارے آگاہ کیا ڈی پی او جھنگ نے تفتیشی افسران کو زیر تفتیش و سنگین مقدمات کی بروقت یکسوئی بارے ہدایات دیں ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا میٹنگ کا مقصد پولیس افسران کو سروس ڈیلیوری کے دوران درپیش مسائل سے آگاہ ہونا اور انکا حل ھے پولیس افسران کو درپیش مسائل کا حل اور ویلفئیر کو یقینی بنایا جائیگا
پولیس کا اصل امتحان یہ کہ شہری خود کو کتنا محفوظ سمجھتے ہیں شہریوں کی عزت نفس کا ہر صورت خیال رکھا جائے تاکہ ھم عوام کا کھویا ہوا اعتماد حاصل کر سکیں ہمارا مقصد صرف ملزم کو پکڑنا نہیں بلکہ سزا دلوانا ھے : ڈی پی او جھنگ جب تک ملزم کو سزا نہیں دلوائی جاتی انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے ۔ پولیس کا کام مضبوط شہادتیں اکٹھی کر کے پراسیکیوشن کو فراہم کرنا ھے ۔ ڈی پی او جھنگ پولیس اور پراسیکیوشن کے باہمی تعاون سے انصاف کی فراہمی میں مدد ملتی ھے تمام پولیس افسران فرائض کی ادائیگی کے دوران خوش اخلاقی اور شائستگی کو اپنا شعار بنائیں

رپورٹ
چوہدری شوکت علی نصرت سٹار نیوز آن لائن جھنگ