گڑھ مہاراجہ، لڑکے کی لاش کھیتوں سے برآمد، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کر دی
جھنگ (سٹار نیوز ) زرائع کے مطابق گڑھ مہاراجہ سے لڑکے کی لاش کھیتوں سے برآمد پولیس نے لاش تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کر دی، لڑکے کی شناخت 15 سالہ محمد ابوزر ولد محمد نواز قوم ڈب سکنہ بیلہ گڑھ سے ہوئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، لواحقین کے مطابق لڑکا کل دن 11 بجے کا جانوروں کا چارہ لینے گیا تھا واپس نا آیا، دن رات تلاش کی لیکن، علی الصبح 7 بجے کماد کی فصل سے مردہ حالت میں پایا گیا ، پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جس کے بعد باقاعدہ مقدمہ درج کرکے کاروائی عمل میں لائی جائے گی













