*تمنا درد دل کی ہے خدمت کر فقیروں کی۔*
*نہیں ملتا یہ گوہر بادشاہوں کے خزینوں سے
چونڈہ۔ چوہدری شاہد انور باجوہ نے ہونہار ٹاپر طلب علموں کو سکالر شپ دینے جارہے ہیں
چونڈہ( نمائندہ خصوصی ) چونڈہ شہر باجوہ برادری کا عظیم سپوت سابق جسٹس بانی انور ٹرسٹ ایڈووکیٹ چوہدری شاہد انور باجوہ حفظ اللہ تعالی نے اپنے کزن چوہدری طارق باجوہ ( پرنس سٹوڈیو ) کی خصوصی کاوش سے ہر سال کی طرح اس سال بھی 12 ہونہار ٹاپر طلب علموں کو سکالر شپ دینے جارہے ہیں۔چوہدری طارق باجوہ کا میڈیا نمائندگان چئیرمین پریس کلب چونڈہ زبیر احمد صدیقی سے دوران گفتگو کہنا تھا کہ خدمت خلق کا فریضہ ادا کرنا ہر شخص کے بس کی بات نہیں اللہ پاک نے جس شخص سے اچھا کام لینا ہوں ۔اس باہمت بہادر شخص کے لیے اسباب پیدا کردیتا ہے۔ اس اچھے کام کا سلسلہ تا ابد جاری رہتا ہے۔اس خوش قسمت انسانوں میں سے ایک سماجی کارکن باہمت بہادر دلیر شخص چوہدری شاہد انور باجوہ کا بھی شمار ہوتاہے۔اور گورنمنٹ ڈی سی ہائی سکول چونڈہ کے سٹوڈنٹ ہیں۔ اللہ پاک ہم سب کو ایسے اچھے کام کرنے کی توفیق عطافرمائے













