فلسطین کا مسئلہ ہو یا کشمیر کا باطل کی فوجیں قابض ہیں ناجائز قبضہ چھڑانے کیلئے مزمت کی نہیں اب جہاد کی ضرورت ہے مہر محمد یار
جھنگ( سٹارنیوز)میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان عوامی خدمت پارٹی مہر محمد یار نے کہا کہ کشمیری اور فلسطینی مظلوموں کی امیدیں پاکستان جیسے اسلامی ممالک سے وابستہ ہیں تاریخ اور زمینی حقائق گواہ ہیں کہ سرزمین فلسطین پر اسرائیل نے ناجائز قبضہ کیا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی آبادیوں کو نشانہ بنا کر اپنے ناجائز قبضے کو پھیلایا ہے فلسطین اسرائیل حالیہ کشیدگی نے مسئلہ فلسطین کو ایک بار پھر سے اجاگر کیا ہے مسئلہ فلسطین کے باعث ہزاروں جانوں کا نقصان ہونا اقوام متحدہ کے کٹھ پتلی ادارہ ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ فلسطین میں جو کچھ مسلمانوں کے ساتھ ہو رہا ہے، وہ اگر یہودیوں کے ساتھ ہوتا تو عالمی سطح پر اس مسئلے کے حل کے لئے دباو مختلف ہوتا اقوام متحدہ چاہتی تو کشمیر اور فلسطینیوں کے لئے قابل قبول دو ریاستی حل کے ذریعے اس مسئلے کو اب تک سلجھایا جا سکتا تھا تاہم معاملے کو طول دے کر مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کی پس پردہ سرپرستی کی جا رہی ہے اقوام عالم کو سمجھنا ہو گا کہ زمین فلسطینیوں کی ہے اور وہ اپنا حق لینے تک جان و مال قربان کرتے رہیں گے پاکستانی عوام کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ان قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے مطالبوں کی حمایت کرتی ہے اسلامی ممالک نا صرف یہ کہ مظلوموں کی امداد کا انتظام کریں بلکہ اپنی فوجوں کو چاہیے جذبہ جہاد کے ساتھ مسلمان مجاہدین کو ایک پیج پر لاکر بدترین ظلم کے خلاف جہاد فی سبیل اللہ کا آغاز کیا جائے













