ماہر تعلیم ملک محمد نواز کی تعلیمی وانتظامی خدمات ہمارے لیئے مشعل راہ ہیں، رمضان انقلابی، صدر آل ٹیچرز الائنس پنجاب

سلطان باہو (امتیازشیخ) ماہر تعلیم ملک محمد نواز کی تعلیمی وانتظامی خدمات ہمارے لیئے مشعل راہ ہیں، رمضان انقلابی، صدر آل ٹیچرز الائنس پنجاب۔تفصیلات کےمطابق سابق سی ای او ایجوکیشن جھنگ ملک محمد نواز صاحب کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آل ٹیچرز االائنس پنجاب کے مرکزی صدر صوفی محمد رمضان انقلابی نے کہا کہ ملک محمد نواز صاحب کی جھنگ کے لیے تعلیمی وتدریسی خدمات قابل فخراورانتظامی فیصلے قابل تحسین ہیں، ان کی ساٹھ سالہ ریٹائرمنٹ بغیر کسی داغ اور دھبے کے ہے ،ملک نواز صاحب ہم اساتذہ کرام کے لئے مشعل راہ ہیں، اس موقع پر ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن جھنگ جناب ظفراقبال حیدری صاحب، ڈی ای او ایلمنٹری ایجوکیشن جھنگ مہرمحمداسلم نول صاحب، مہر محمد آصف سیال،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر، مہرخالد محمود سرگانہ صاحب، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ،بشیرساحل صدر آل ٹیچرز الانس جھنگ سمیت اساتذہ کرام، معززین علاقہ بھی موجود تھے

رپورٹ امتیاز شیخ