فوکل پرسن بزم ادب رمضان انقلابی کی ادب کے فروغ کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں، عبداللہ خرم نیازی، ڈپٹی کمشنر جھنگ

سلطان باہو(امتیازشیخ) فوکل پرسن بزم ادب رمضان انقلابی کی ادب کے فروغ کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں، عبداللہ خرم نیازی، ڈپٹی کمشنر جھنگ، تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز “فکر اقبال” سیمینار کے کامیاب انعقاد پر ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی نے بزم ادب جھنگ کے فوکل پرسن، مرکزی صدر آل ٹیچرز الانس پنجاب صوفی محمد رمضان انقلابی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اور طلباء میں شاعر مشرق، مدبر ومفکر علامہ محمد اقبال کے پیغام انقلاب پیدا کرنے کی ضرورت ہے، بزم ادب کے فروغ کیلئے محکمہ تعلیم اپنی سرگرمیوں میں مزید اضافہ کرے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی نے رمضان انقلابی کو علمی وادبی خدمات کے اعتراف میں ایک تعریفی سنداورشیلڈ بھی دی۔درایں اثناءسی ای او ملک محمد سرورصاحب، میڈم عابدہ مقبول، میڈم نسرین عبداللہ، محمد رمضان ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر، میڈیا ایڈوائزر شیخ امتیازاحمدرحمانی، ،اساتذہ، والدین اور طلباء نے رمضان انقلابی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کو مبارکباد دی ہے۔

رپورٹ امتیاز شیخ