گرین ایکسپو کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلیوں اور میرپورخاص کے روشن مستقبل کے لیے حوالے سے سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام کا احسن اقدام ہے مئیر عبدالرؤف غوری
میرپور خاص (سٹارنیوز)میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کے مئیر عبدالرؤف غوری نے کہا ہے گرین ایکسپو کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلیوں اور میرپورخاص کے روشن مستقبل کے لیے حوالے سے سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام کا احسن اقدام ہے جس سے عوام میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور شجرکاری کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی .ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہال میں سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام ماحولیاتی تبدیلیوں اور میرپورخاص کا مستقبل کے عنوان پر منعقدہ گرین ایکسپو کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا . انہوں نے مزید کہا کہ میونسپل کارپوریشن میرپورخاص شہر کی بہتری کے ساتھ ساتھ شجرکاری کو بھی فروغ دے رہی ہے تاکہ میرپورخاص کو گرین سٹی بنایا جا سکے .انہوں نے مزید کہا کہ ابھی بھی مستقبل میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کافی چئلینجز کا سامنا کرنا پڑے گا اس لیے ہم میں سے ہر ایک اپنے اپنے حصے کا پوداضرور لگائے . قبل ازیں گرین ایکسپو میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پینل بحث مباحثہ ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان ، ایڈیشنل کمشنر ون علی نواز بھوت علماء کرام ، ہندو پنڈٹ اور مختلف افراد نے شرکت کی علاوہ ازیں مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے ٹیبلوز بھی پیش کئے . بعد ازاں مئیر عبدالرؤف غوری نے گرین ایکسپو میں نمائش لگانے والے مختلف اداروں اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں کو شیلڈ تقسیم کیں۔
رپورٹ کفیل خان غوری













