زراعت افسر کا کھاد ڈیلروں سے گٹھ جوڑ،بھاری رقم لے کر کھاد کی بلیک میں فروخت کا الزام شہری کی سیٹیزن پورٹل پر شکائیت،انکوائری آفیسر صلح کے لیے دباو ڈال رھا ھے،شہزاد قاسم۔

بارہ میل(نامہ نگار)زراعت افسر کا کھاد ڈیلروں سے گٹھ جوڑ،بھاری رقم لے کر کھاد کی بلیک میں فروخت کا الزام شہری کی سیٹیزن پورٹل پر شکائیت،انکوائری آفیسر صلح کے لیے دباو ڈال رھا ھے،شہزاد قاسم۔تفصیل کے مطابق گندم کی کاشت شروع ھوتے ھی کبیروالہ کے نواحی علاقوں میں زراعت افسران اور ڈیلرز کے مبینہ گٹھ جوڑ سے ایک مرتبہ پھر کھاد کا خود ساختہ بحران پیدا کردیا گیا ھے یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی بلیک میں فروخت عروج پر پہنچ چکی ھے،ککڑھٹہ،بارہ میل،چوپڑہٹہ،جصدھ پور،نواں شہر،سلارواھن،ٹھل نجیب، ممدال، اڈہ بلوچاں، چوکی نڑھول، سیال مشین اور دیگر دیہاتی علاقوں میں زراعت افسر ککڑھٹہ شہروز کی مبینہ سرپرستی میں خفیہ گوداموں میں سٹاک یوریا اور ڈی اے پی کھاد رات کی تاریکی میں فروخت ھونے لگی سلارواھن کے رھائشی کسان شہزاد قاسم نے سیٹیزن پورٹل پر زراعت افسر کی مبینہ کرپشن بارے درج شکائیت پر زراعت آفسیر کبیروالا نے انکوائری شروع کر دی شکائیت کنندہ کے مطابق انکوائری افسر جانبداری کا مظاھرہ کرتے ھوئے ھمیں صلح پر مجبور کر رھا ھے اور اپنے ماتحت زراعت افسر ککڑھٹہ شہروز کو کلین چٹ دینے کی کوشش کر رھا ھے،درخواست گزار کے مطابق اس نے انکوائری افسر کو یہ بھی کہا کہ آپ ھمارے ساتھ چلیں ھم آپ کو خفیہ گوداموں میں چھپی ھوئی کھاد پکڑواتے ھیں جس پر انکوائری افسر شدید غصہ میں آگیا اور کہا کہ جاؤ جو کرنا ھے کرلو ھم آپ کے خلاف کاروائی کریں گے شہری شہزاد قاسم نے اعلیٰ حکام سے غیر جانبدار افسر سے شفاف انکوائری کروانے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ھے۔

رپورٹ مظہر حسین باٹی