این اے 147 کی سیاسی ڈائری


39 ٹن آر خانیوال
پی پی 209
انشاءاللہ ایم این اے
این اے 147
نوابزادہ محمد ایاز خان نیازی
نے الیکشن کمپین کا آغاز کر دیا*
انشاءاللہ ایم این اے نوابزادہ ایاز خان نیازی نے این اے 147 کے سیاسی معرکے کیلئے طبل جنگ بجا دیا۔نوابزادہ ایاز خان نے اپنی الیکشن کمپین کا آغاز اپنے آبائی چک 39 ٹن آر میں اہلیان چک کی طرف سے نوابزادہ عبدالقیوم خان نیازی کی سربراہی میں ایک بڑے جلسے صورت میں کیا۔انشاءاللہ نوابزادہ ایاز خان نیازی،نوابزادہ عبدالقیوم خان نیازی،چوہدری کرم داد واہلہ،نوابزادہ علی خان نیازی،نوابزادہ حسین خان نیازی اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے تو اہلیان علاقہ کی طرف سے منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کیی اور ہار پہنا کر اپنے محبوب قائدین کا استقبال کیا
اس موقع پر نوابزادہ ایاز خان نیازی نے اہلیان علاقہ کا فقید المثال استقبال پر شکریہ ادا کیا اور اپنے خطاب میں اپنے ہزاروں سپورٹرز کے سامنے این اے 147 اور پی پی 209 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا نوابزادہ ایاز خان نیازی کے گرجدار لہجے میں دونوں حلقوں سے الیکشن لڑنے کے اعلان نے عوام کا لہو گرما دیا عوام کا اپنے جذبات سے بھرپور نعروں سے پنڈال گونج اٹھا۔اپنے والد محترم کے تذکرے پر نوابزادہ ایاز خان نیازی رنجیدہ ہوگئے نوابزادہ ایاز خان نیازی کی درد سے ڈوبی آواز پر سٹیج پر موجود انکے چاچا نوابزادہ قیوم خان،چھوٹے بھائی نوابزادہ علی خان،نوابزادہ حسین خان سمیت پنڈال میں موجود ہر شخص کی آنکھیں نمناک ہو گیئں اس موقع پر مزید کہا ہے کہ میں اپنے حلقہ کی غریب عوام کے لئے سیاست میں آیا ہوں۔45 سال میرے والد محترم نوابزادہ عبدالرزاق خان نیازی نے حلقہ کی خدمت کی اور اربوں کے ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے اور پچھلے 15 سال سے اقتدار کے مزے لینے والے نے حلقہ میں صفر ترقیاتی کام کروائے،وہ صرف سیاست اپنے مفادات کے لیے کرتے رہے ہیں اور کر رہے ہیں یہ بتائیں انہوں نے 15 سالوں میں حلقے کے لیے کیا کیا ہے سوائے اپنے بزنس کو بڑھانے کے علاؤہ اور حلقے کے کچھ مفاد پرستوں کو اپنے ساتھ ملا کر حلقہ کی عوام کو بیوقوف بناتے رہے ہیں اب حلقہ کی عوام ان گردشی غلاموں کے اصل چہروں سے واقف ہو چکی ہے اور انکی شرافت اور عظمت کے نام نہاد لبادے تار تار ہو کر اتر چکے ہیں میں منافقوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ NA-147 کی عوام نے ان کو مسترد کر دیا ہے۔میں اپنے حلقہ کی عوام کے ساتھ ہوں اور میں انشاءاللّٰہ منفقانہ سیاست کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔ میں 4ماہ کے لیے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب بنا تو حلقہ میں کروڑوں کے ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے اور حلقہ پی پی 209 تعمیر وترقی کے لیے 22ارب اور پی پی 210 کے لیے 18 رب کے فنڈز منظور کروائے اگر تین ہفتے اور پنجاب گورنمنٹ ختم نہ ہوتی تو آپکو اس وقت حلقہ میں ہر طرف ترقیاتی کام ہوتے نظر آرہے ہوتے میں عوام کی خدمت کرکے یہ ثابت کرنا چاہتا ہوں کہ میں سیاست کو عبادت کی طرح کرنے آیا ہوں۔ اور میں اپنے حلقہ کے بزرگوں، پڑھے لکھے نوجوانوں، اساتذہ کرام، علماء کرام، صحافی اور وکلاء کو کہنا چاہتا ہوں کہ اس حق سچ کی لڑائی میں میرا ساتھ دیں تاکہ ہم سیاست میں سازشیوں اور منافقوں کا مقابلہ کر سکیں۔آپ لوگوں نے میرا الیکشن لڑنا ہے نوابزادہ عبدالرزاق خان نیازی بننا تو میرے بس کی بات نہیں لیکن وعدہ کرتا ہوں کہ اپنے والد بزرگوار کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے آپکو کبھی مایوس نہیں کرونگا الیکشن بھرپور انداز میں میرے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر لڑیں حلقے کی محرومیاں میں ختم کرکے دکھاؤں گا،یہ سیاسی بیان نہیں نوابزادہ عبدالرزاق خان نیازی کے خون کا عزم اور وعدہ ہے سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ میتلا میرے والد کے دوست اور میرے بزرگ ہیں آج ان کی ہمارے ساتھ سیاسی الحاق سے حلقہ کی سیاسی صورتحال یکسر ہمارے حق میں ہو گی ہے۔










