گڑھ مہاراجہ: این اے 110 سے صاحبزادہ امیرسلطان نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے، مولانا آصف معاویہ سیال این اے 110 کے کاغذات نامزدگی 24 دسمبر کو شورکوٹ میں بڑے قافلے کے ساتھ جمع کروائیں گے،
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے این اے 110 میخ شورکوٹ میں صاحبزادہ امیر سلطان نے جمع کروا دیے اور ان کے مدمقابل صاحبزادہ مولانا محمدآصف معاویہ سیال صاحب 24 دسمبر 2023 بروز اتوار دن 11 بجے اپنے دفتر پھٹیاں والی پل سے ایک بڑے قافلے کی صورت میں جمع کروائیں گے، ان کے علاوہ تمام صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 130۔ پی پی 129 کے امیدواران نے بھرپور انداز میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں،
رپورٹ محمدعمرفاروق سٹارنیوز گڑھ مہاراجہ












