سلطان باہو (سٹارنیوز)گڑھ مہاراجہ کے اندھے قتل کے چارملزمان گرفتار، ڈی ایس پی، غضنفر خان،ایس ایچ او ذیشان حیدر کی میڈیا ٹاک
تفصیلات کےمطابق ایک ماہ قبل گڑھ مہاراجہ میں نامعلوم ملزمان نے منظور عرف ڈڈو کو بہیمانہ طریقے سے آہنی اوزار سےقتل کیا تھا۔گزشتہ روز ڈی ایس پی احمدپورسیال غضنفر خان،ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ ذیشان حیدر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں میں کہا پولیس نے انتہائی پیشہ ورانہ اور جدید خطوط پر اندھے قتل میں ملوث ملزمان رانا کامران، راناقاسم،رانارابیل اورمحمدحسین کلاسن ساکنان گڑھ مہاراجہ کو گرفتار کر لیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ مقتول کردار کے لحاظ سے اچھی شہرت کامالک نہ تھا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قاتلوں کو اگرمقتول کے حوالے سے شکوہ تھا تووہ قانون کی مدد حاصل کرتے نہ کہ خودمنصف بن کے فیصلے کر کسی کو قتل کرتے۔۔پولیس مذید تحقیقات میں مصروف عمل ہے۔اس موقع پر محررممتازحسین،کانسٹیبل عرفان حیدر بھی موجود تھے