امتحانات میں اساتذہ کرام اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں، گل شیر
سلطان باہو(سٹارنیوز) امتحانات میں اساتذہ کرام اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں، گل شیر، فوکل پرسن ۔گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول لیہ میں پنجاب ایگزامینیشن کمیشن لاہور کے دیے گئے شیڈول کے مطابق ٹیسٹ ایڈمنسٹریٹر (LSA)-2024 کی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں گریڈ 2, گریڈ 3, گریڈ 5, گریڈ 6 اور گریڈ 7 کہ ٹیسٹ ایڈمنسٹریٹر کو ٹریننگ دی گئی۔ ضلع میں گریڈ 2 کے 134, گریڈ 3 کے 134, گریڈ 5 کے 28, گریڈ 6 کے 10 جبکہ گریڈ 7 کے 7 سکولوں میں اسیسمنٹ 19 فروری سے 24 فروری تک ہوگی۔اس حوالے سے کل 313 اساتذہ کرام کی ڈیوٹیز لگائی گئی جو منتخب شدہ سکولوں میں پنجاب ایگزامینیشن کمیشن لاہور کی طرف سے دی گئی ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحان لیں گے۔اس اسیسمنٹ کا مقصد اساتذہ اور طلباء کے لیے مستقبل میں کریکیولم ڈیزائن کرنے اور استاتذہ کےٹریننگ سیشن کومزید بہتر بنانے کے لیےہے۔ ٹریننگ کے اختتام پر ڈسٹرکٹ فوکل پرسن لیہ گل شیر نے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن لاہور کی ہدایات اور اسیسمنٹ کو بہتر انداز میں کنڈکٹ کرنے کے حوالے سے گفتگو کی تمام اساتذہ کرام نے اس عزم کا ارادہ کیا کہ وہ اپنے دیے گئے سکول میں اس ڈیوٹی کو بہتر سرانجام دیں گے۔
رپورٹ امتیاز شیخ













