تجارتی میلے کا انعقاد کیا گیا ہنر مند خواتین نے ہاتھ سے بنی مخلتف اشیاء کے سٹال لگا ہاتھ سے بنی اشیاء شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں
سلطان باہو(امتیازشیخ)رنگپور میں فارمر ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تجارتی میلے کا انعقاد کیا گیا ہنر مند خواتین نے ہاتھ سے بنی مخلتف اشیاء کے سٹال لگا ہاتھ سے بنی اشیاء شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں
تفصیل کے مطابق فارمر ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے ریسٹ ہاؤس جوانہ بنگلہ میں تجارتی میلے کا انعقاد کیا گیا تجارتی میلے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ملک عبد الرزاق صاحب ، ملک اکرم صاحب سوشل ویلفئیر آفیسر ، ڈاکٹر خرم شہزاد صاحب سینئر سائنٹسٹ ، پرویز اقبال انصاری صاحب پروگرام مینیجر ایف ڈی او، ڈاکٹر رمشا ء اجمل نیوٹریشن آفیسر ایف ڈی او، حماد احمد پروگرام آفیسر، سہیل اقبال،ڈاکٹر حافظ محمد رفیق سائنٹسٹ, ملک آصف رضا صاحب موبلایزیشن آفیسر، انیس الرحمٰن صاحب موبلایزیشن آفیسر ، زاہد فاروق صاحب ایگریکلچر آفیسر رنگ پور نے تجارتی میلے میں شرکت کی ۔
اس موقع پر پروگرام منیجر پرویز اقبال انصاری کا کہنا تھا کہ تجارتی میلے کا مقصد خوراک کی پیداوار اور اس کے بہتر استعمال کو فروغ دینا ہے تاکہ مقامی سطح پر کاروبار کو فروغ دیا جائے۔دیگر مقاصد میں گاؤں کی سطح پر تیار کی جانے والی غذائیت سے بھرپور اشیاء کا فروغ اور عام لوگوں تک انکی آگاہی تھا اسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عبد الرزاق کا کہنا تھا کہ ایسے تجارتی میلے ہنر مند افراد کی حوصلہ افزائی کا زریعہ بنتے ہیں فارمر ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن خواتین و مردوں کو چھوٹے کاروبار اور ٹیکنیکل کام سیکھا کر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے مثبت کام کررہی ہے شہریوں نے بھی تجارتی میلے میں شرکت کرکے خوب انجوائے کیا
رپورٹ امتیاز شیخ













