جھنگ میں پتنگ بازی کی قاتل ڈور سے جان لیوا حادثات کا سلسلہ عروج پر اگیا۔۔

جھنگ ۔( سٹارنیوز)جھنگ میں پتنگ بازی کی قاتل ڈور سے جان لیوا حادثات کا سلسلہ عروج پر اگیا۔۔۔ تفصیلات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ جیسے ہی سرد موسم سے موسم گرما نے کروٹ لی تو پتنگ بازی کے شوقین نے بھی قاتل ڈور کے ساتھ پتنگ بازی شروع کردی بازار میں پتنگیں بنانے والوں کی بھی چاندی ہوگئی۔ اور شام کے وقت اسمان پر نیلے پیلے سفید اور رنگ برنگے قسم کے پتنگ کیمیکل سے تیار ہونے والی قاتل ڈور کے ساتھ اسمان پر دیکھائی دیتے ہیں شہر بھر میں پتنگ بازی کرتے ہوئے شوقین پتنگ باز نظر اتے ہیں اور شوقین پتنگ باز ایک دوسرے کی پتنگیں قاتل ڈور کے ساتھ کاٹتے نظر اتے ہیں بعد میں اسی قاتل ڈور سے متعدد حادثات رونما ہوتے ہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی میں ایسے حادثات دیکھنے میں ائے ہیں۔ دیگر حادثات کی طرح اب پتنگ کی قاتل ڈور گلے پر پھرنے کے واقعات بھی رونما ہونے لگے ہیں کل شام گوجرہ روڈ پر کڈنی انزلنا ہسپتال کے قریب دوران موٹر سائیکل ڈرائیونگ ایک ریسکیور کے گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے لگی تو اسی وقت اس نے بریک لگائی جس سے ایک حادثہ رونما ہوتے ہوتے بچ گیا کیونکہ پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے ماضی میں اس جان لیوا کھیل سے متعدد قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد راشد ہدائت سے عوامی مطالبہ یے کہ پتنگ بازی اور اسمیں استعمال ہونے والی قاتل ڈور سے جان لیوا حادثات پیش اتےہیں پتنگ بازی پر مکمل پابندی لگائی جائے اور پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رپورٹ علی رحمان انصاری