گڑھ مہاراجہ(محمدعمرفاروق) گڑھ موڑ پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے رمضان نگہبان راشن پیکج کی فراہمی شروع کردی گئی،
تفصیلات کےمطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے رمضان نگہبان راشن پیکج کی تحصیل احمدپورسیال میں فراہمی شروع کردی گئی، اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محمد عرفان ہنجراء نے تحصیل دار و جملہ ٹیم کے ہمراہ رمضان نگہبان راشن پیکج گڑھ موڑ محلہ نوازشنگر میں مستحق گھروں میں راشن تقسیم کیا، اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محمد عرفان ہنجراء کی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مستحق افراد کو رمضان نگہبان راشن بیگ گھر کی دہلیز پر دئے جائیں گے، موبائل ایپ کے ذریعے ڈیجٹل طریقہ کار کو اپناتے ہوئے میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھا جائے گا۔بی آئی ایس پی اور نادرا میں رجسٹرڈ مستحق افراد کی فہرستوں کی تصدیق کے بعد رمضان نگہبان کی ترسیل شروع کر دی گئی۔ حقدار کو حق دہلیز پر دینے کے فارمولہ پر عمل پیرا ہیں۔ مستحقین کی عزت نفس اور آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی کو راشن کی قطار میں کھڑا نہیں ہونا پڑے گا، انتظامیہ کی جانب سے رمضان نگہبان راشن پیکج کی تقسیم کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،