اے این کے گلوبل کی طرف سے انسان ویلفیئر سوسائٹی نے رائل کالج گڑھ موڑ انٹرمیڈیٹ کے سٹوڈنٹس کیلئے ایک کیرئیر کونسلنگ سیشن کا اہتمام کیا گیا

گڑھ مہاراجہ (سٹارنیوز)ہمارے معاشرے میں آگاہی کا فقدان ایک اہم مسئلہ ہے اور صرف آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ غلط فیصلوں کا شکار ہوتے ہیں۔
اگر آپ لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو صرف راشن دینا واحد راستہ نہیں ہے بلکہ آپ ان کو مختلف چیزوں کی آگاہی بھی فراہم کردیں تو یہ بھی کسی نیکی سے کم نہ ہے۔
اے این کے گلوبل کی طرف سے انسان ویلفیئر سوسائٹی نے رائل کالج گڑھ موڑ انٹرمیڈیٹ کے سٹوڈنٹس کیلئے ایک کیرئیر کونسلنگ سیشن کا اہتمام کیا۔ سیشن میں طالب علموں کے ہمراہ پرنسپل رائل کالج محسن صاحب، اے این کے گلوبل کی طرف سے عقیل عباس اور انسان ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے انجینئر محمد عباس رضا، انجینئر ثقلین عباس (آئل ریفائنری نائجیریا) اور محسن رضا موجود رہے۔ سیشن کا باقاعدہ آغاز پرنسپل رائل کالج نے کیا اور اس کے بعد محمد عباس رضا نے اے این کے گلوبل اور کیرئیر کونسلنگ پروجیکٹ اور تعلیم کی اہمیت کے متعلق بتایا۔
دیگر میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے بعد ممکنہ تمام آپشن کے متعلق بتایا۔ محترم عقیل عباس، ثقلین عباس اور محسن رضا کی موجودگی تمام طلباء کیلئے انسپائریشن کا سبب رہی۔
انشاء اللہ اس سیشن کی بدولت طلبا کو انٹرمیڈیٹ کے بعد اپنے کیریئر سیلیکشن میں مدد ملے گی۔
یقیناً سی ای او (اے این کے گلوبل) نفر بھائی، ان کی ٹیم اور علاقےکی تمام فلاحی تنظیمیں بشمول انسان ویلفیئر سوسائٹی کی تحصیل احمد پور سیال میں طلباء کی کیرئیر کونسلنگ کیلئے یہ کوشش قابل تحسین ہے اور دعا ہے کہ خدا ان کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔

#رپورٹ محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹارنیوز

#انسان_ویلفیئر_سوسائٹی
#insan_welfare_society