گڑھ مہاراجہ میں یوم پاکستان کے سلسلے میں پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی جس کے شرکاء نے میونسپل کمیٹی سے چوک گڑھ مہاراجہ تک ریلی نکالی،
ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محمد عرفان ہنجراء، سی او میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ میاں عرفان جنجیانہ سیال، نے کی ریلی میں صدر انجمن تاجران گڑھ موڑ مہر مدثر عباس سبانہ سیال، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک غلام مصطفی، رانا نعیم ، رانا اشفاق، محمد جمشید اقبال انچارج ریسکیو 1122 گڑھ موڑ، رحمان گل پٹواری، خضر خان بلوچ و دیگر نے شرکت کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محمد عرفان ہنجراء کا کہنا تھا کہ آزادی کی نعمت کے تحفظ کیلئے معاشرے میں باہمی تعاون اور خیر سگالی کو فروغ دینا ہوگا، پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنا کر قائد اعظم اورعلامہ اقبالؒ کا خواب پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا ہمیں آج یہ عہد کرنا ہے کہ پاکستان کو دنیا میں باوقار مقام دلانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے
رپورٹ محمدعمرفاروق سٹارنیوز گڑھ مہاراجہ













