جھنگ : تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے رجحان پرترک منشیات کے عنوان سے چناب کالج میں سماجی بہبود کونسل نے سیمینار کا اہتمام کیا گیا

جھنگ (سٹارنیوز): تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے رجحان پر جھنگ میں ترک منشیات کے عنوان سے چناب کالج میں سماجی بہبود کونسل نے سیمینار کا اہتمام کیا جس میں ماہرین کی جانب سے منشیات کے نقصانات اور نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے بارے مفید مشورے دئے.
: تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے رجحان پر چناب کالج جھنگ میں سماجی بہبود کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ ترک منشیات کے عنوان سے سیمینار میں پرنسپل چناب کالج ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اعظم مقبول صدیقی اورڈسٹرکٹ آفیسر ایجو کیشن ظفر اقبال حیدری نے خطاب کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں منشیات کے تدارک کے لئے ہر فرد کوکردار ادا کر نے پر زور دیا۔

: سیمینار میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر سماجی بہبود کونسل ظفر اقبال عاصم، انسپکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن یعقوب خان لاشاری اورچیئرمین سماجی بہبود کونسل میاں محمد ارشد نے خطاب کے دوران طالب علموں کو منشیات سے بچاؤ بارے مفید مشورے بھی دئے۔

سائن آف:نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے رجحان پر فوری ٹھوس قانون سازی وقت کی اشد ضرورت ہے تا کہ نوجوان نسل کو اس زہر قاتل سے محفوظ کیا جا سکے