شیخ امتیازرحمانی کا سکول میں پرجوش استقبال۔تعلیمی امور اورخدمات میں فرض کو قرض سمجھ کراداکروں گا۔امتیازشیخ

گڑھ مہاراجہ (سٹارنیوز)شیخ امتیازرحمانی کا سکول میں پرجوش استقبال۔تعلیمی امور اورخدمات میں فرض کو قرض سمجھ کراداکروں گا۔امتیازشیخ۔تفصیلات کے مطابق۔ انگلش ٹیچرزایسوسی ایشن پنجاب کی چیف میڈیاایڈوائزر شیخ امتیازرحمانی کی گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گڑھ مہاراجہ میں تعیناتی ہوگئی۔جہاں انہوں نے اپنے عہدے کاچارج سنبھال لیا ہے۔سکول میں آمد پر سابق صدر ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن ضلع جھنگ شیخ مسعود یزدانی،شیخ امتیازرحمانی،میڈیاایڈوائزر ایٹا پنجاب کا بھرپوراستقبال کیاگیا،پرنسپل عابدحسین،چوہدری عبدالرزاق،غلام مصطفی چیمہ،رانا آصف علی،شیخ ظفر عباس،مبشر حسن،نجف عباس،محمدسبطین ،ناصرعباس،بشیرترابی،ودیگرسٹاف اور طلبہ کی کثیرتعداد موجود تھی۔اپنی گفتگو میں شیخ امتیازرحمانی نے کہا کہ یہ ادارہ ہمارامادرعلمی ہے،جملہ اساتذہ کرام کے تعاون سے تدریسی وانتظامی امور میں فرض شناسی سے کام کوانجام دیا جائیگا اور سچ تو یہ ہے کہ یہاں کی خدمت فرض کے قرض کی ادائیگی کے مترادف ہے۔اساتذہ کرام کی جانب سے بھر پور محبت ملنے پر انیوں نے اساتذہ کرام اور طلبہ سے اظہارتشکر کیا۔اس موقع پرمرکزی صدر جھنگ ڈویژن بناو تحریک رائے انصر صدیقی،میڈیا پرسن عامرعلی بھی موجود تھے۔

رپورٹ ملک عرفان حیدر