گڑھ۔مہاراجہ: اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محترمہ ڈاکٹر عائشہ، اور سی او میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ میاں عرفان جنجیانہ سیال کی گڑھ موڑ پر ناجائز تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن،
تفصیلات کےمطابق تحصیل احمدپورسیال کی تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محترمہ ڈاکٹر عائشہ اور سی او میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ میاں عرفان جنجیانہ سیال نے گڑھ موڑ پر ناجائز تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا دوکانوں کے باہر پڑے سامان کو اٹھوا دیا، بعد ازاں انہوں نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جا رہا یے شہروں کو خوبصورت اور رول ماڈل تحصیل بنائیں گے، آپریشن میں میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کے عملہ نے بھر پور حصہ لیا، اس موقع پر عوام کا اس آپریشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال کی کاروائی کوسراہا

#رپورٹ محمدعمرفاروق سٹارنیوز گڑھ مہاراجہ