گڑھ مہاراجہ؛ سی او میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ میاں عرفان جنجیانہ سیال عملہ کے ہمراہ گڑھ مہاراجہ میں تجاوزات کیخلاف کاروائی
گڑھ مہاراجہ (محمدعمرفاروق) اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال ڈاکٹر عائشہ خاں کا گڑھ موڑ پرتجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

سی او میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ میاں عرفان جنجیانہ سیال عملہ کے ہمراہ گڑھ موڑ پر کاروائی

تفصیلات کےمطابق تحصیل احمدپورسیال کی تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محترمہ ڈاکٹر عائشہ خان اور سی او میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ میاں عرفان جنجیانہ سیال نے گڑھ موڑ پر ناجائز تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے دوکانوں کے باہر پڑے سامان کو اٹھوا دیا، چند دوکانداروں کو وارننگ بھی دی، بعد ازاں انہوں نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جا رہا یے شہروں کو خوبصورت اور رول ماڈل تحصیل بنائیں گے، آپریشن میں میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کے عملہ نے بھر پور حصہ لیا، اس موقع پر عوام کا اس آپریشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال اور میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کی تجاوزات کیخلاف کاروائی کوسراہا،