ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے جاری ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی آپریشن کا جائزہ لینے کےلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
جھنگ (سٹارنیوز)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے جاری ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی آپریشن کا جائزہ لینے کےلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے بلاک شاہ میں جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا اور بہتر اقدامات کے ضمن میں عملہ کو شاباش دی۔ ڈپٹی کمشنر نے صفائی عملہ کو تمام مین ہولز کو کور کرنے اور صبح 8 بجے سے قبل کوڑا دانوں کو صاف کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب ویژن کو کامیاب بنانے کیلئے تمام صلاحیتیں برﺅے کار لائی جارہی ہیں۔ یونین کونسل سطح پر گرینڈ صفائی آپریشن جاری ہے ، اس حوالہ سے وہ دیہی یونین کونسلوں میں جاری صفائی آپریشن کی از خود نگرانی کر رہے ہیں۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے ضلع بھر میں جاری بچوں کی حفاظتی ٹیکہ جات مہم کے حوالہ سے محکمہ صحت کی ٹیموں کی فیلڈ میں کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا اور بریفنگ لی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی جانب سے یکم اکتوبر سے 31 اکتوبر تک کسی بھی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کے حوالے سے خصوصی مہم جاری ہے۔والدین پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو جان لیوا بیماریوں سے محفوظ بنانے کیلیے حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروائیں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
رپورٹ علی رحمان انصاری













