احمد پورسیال۔آبادی چک نورنگ شاہ جہانیاں کے مسائل کو حل کیا جائے ۔ پیر سید یوسف رضا بخاری

احمدپورسیال(تحصیل رپورٹر) ترجمان و خانوادہ نرنورنگ شاہ جہانیاں جہاں گشت بخاری صاحبزادہ پیر سید یوسف رضا بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ھے کہ حکومتیں بدلیں لیکن صاحب کرامت بزرگ کا مدفن چک نورنگ شاہ کی حالت زار نہ بدلی۔ انہوں نے کہا کہ ھر دور میں چک نورنگ شاہ کے مکینوں کو محرومیوں اور مایوسی کی طرف دھکیلا گیا یہی وجہ ھے کہ آبادی چک نورنگ شاہ جہانیاں کے مسائل جوں کے توں اور حل طلب ھیں۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات2024سے قبل میں نے چک نورنگ شاہ کے مسائل پر مشتمل چارٹر اور ڈیمانڈ پیش کیاتھا لیکن کسی نے بھی اس طرف توجہ نہیں دی ۔ چک نورنگ شاہ میں صفائی کی صورتحال ابتر ھے۔ سرکاری ڈسپنسری کی سہولت بھی نہیں ھے۔ پٹرولنگ پوسٹ جو اڈہ چک نورنگ شاہ کے نزدیک ھے لیکن اس کا نام پیر عبدالرحمن رکھا گیا ھےجبکہ اس پوسٹ کا نام چک نورنگ شاہ جہانیاں ھونا چاھیے۔اسی طرح چک نورنگ شاہ کو یونین کونسل کا درجہ دینا وقت کی اھم ضرورت ھے۔

رپورٹ محمد عمران بھٹہ