کربلا میں حضرت امام حسین علیه السلام اور ان کے جانثار رفقاء کی لازوال قربانی تاریخِ انسانی کے عظیم ترین مظاہرِ جرات، استقامت اور ظلم کے خلاف حق کی سربلندی کی روشن مثال ہے محمد شاہد رضا خان
محمد شاهد رضا خان نماینده طلاب پاکستان در شورای منطقهای مشاوران جامعة المصطفی العالمیة اکا یوم عاشورہ پر پیغام
“کربلا میں حضرت امام حسین علیه السلام اور ان کے جانثار رفقاء کی لازوال قربانی تاریخِ انسانی کے عظیم ترین مظاہرِ جرات، استقامت اور ظلم کے خلاف حق کی سربلندی کی روشن مثال ہے۔ حق، انصاف، انسانی وقار اور اصولوں پر غیر متزلزل ثابت قدمی کا جو پیغام امام حسین علیه السلام نے اپنی قربانی سے دیا، وہ آج بھی دنیا بھر میں انسانیت کے لیے هدایت و مشعلِ راہ ہے۔
واقعۂ کربلا ہمیں عدل، انصاف ،صبر، ایثار،ظلم و ظالم کے خلاف استقامت، رواداری اور انسان ،انسانیت دوستی جیسی آفاقی اقدار کی یاد دلاتا ہے۔ یومِ عاشورہ کے موقع پر ہمیں ان تعلیمات پر غور کرتے ہوئے اپنے معاشرے میں برداشت، قومی و ملی یکجہتی، باہمی احترام اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کرنا چاہیے۔
اس مقدس دن پر ہم حضرت امام حسین علیہ السلام کے عظیم ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انسانی وقار کے تحفظ، کمزور اور محروم طبقات کے حقوق کے فروغ، اور ایک پُرامن، جامع اور منصفانہ نظام کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں حق و صداقت کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور ملت اسلامیہ کو امن، استحکام اور خوشحالی سے نوازے۔ آمین۔”













