ڈائریکٹر الائیڈ اسکولز چوہدری عمر سلیم گجر ایڈووکیٹ 15 روزہ دورۂ چین پر روانہ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتیں

*ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)ڈائریکٹر الائیڈ اسکولز ٹوبہ ٹیک سنگھ، سابق جنرل سیکرٹری رچنا کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ اور معروف سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری عمر سلیم گجر ایڈووکیٹ پندرہ روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں۔ اپنے دورۂ چین کے دوران وہ مختلف شہروں کا دورہ کریں گے اور وہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی، کاروباری شخصیات، تعلیمی و سماجی حلقوں کے نمائندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں کریں گے۔چوہدری عمر سلیم گجر ایڈووکیٹ نے روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا آزمودہ دوست اور اہم معاشی شراکت دار ہے۔ اس دورے کا مقصد مختلف شعبوں میں باہمی تعاون، تعلیمی روابط، تجارتی امکانات اور ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے قیام کے دوران مختلف کمیونٹیز سے ملاقاتوں میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کریں گے اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی تجاویز بھی پیش کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے اور عوامی سطح پر روابط میں اضافہ دونوں ممالک کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔ ان کے اس دورے سے تعلیمی، سماجی اور کاروباری شعبوں میں نئی راہیں کھلنے کی توقع ہے۔چوہدری عمر سلیم گجر ایڈووکیٹ کے دورۂ چین پر روانگی پر سیاسی، سماجی، کاروباری، تعلیمی اور عوامی حلقوں نے انہیں نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ کامیاب دورہ مکمل کرکے وطن واپس آئیں گے اور اپنے تجربات سے مقامی سطح پر بھی مثبت کردار ادا کریں گے۔*