شہدا ئے اسلام کی قر بانیاں امت کو رواداری اخوت اور اتحاد ،صبرو ایثار کا درس دیتی ہیں۔ حضرت حسن ؓ، حضرت حسینؓ اور دیگر شہدائے کرام کا کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔قاری عبد المجید مجاہد
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)جامع مسجد مرکزی اہلحدیث محلہ انصاریاں کے خطیب اور معروف عالم دین حضرت مولانا قاری عبد المجید مجاہد نے کہا ہے کہ شہدا ئے اسلام کی قر بانیاں امت کو رواداری اخوت اور اتحاد ،صبرو ایثار کا درس دیتی ہیں۔ حضرت حسن ؓ، حضرت حسینؓ اور دیگر شہدائے کرام کا کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ آج کردار حسین کو عام کر نے کی ضرورت ہے ، قیامت کے دن تک شہدائے اسلام وشہدائے کربلا کا کردار زندہ رہے گا، اسلام کے نفاذ کے بغیر ملک بحرانوں سے آزاد نہیں ہو سکتا ہے ، واقعہ کر بلا ہ میں معاشرے میں حق کیلئے جدوجہد کر نے اور امت کومتفق کر نے کا درس دیتا ہے۔*













