حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنا اللہ تعالیٰ کا عظیم انعام ہے، ایم پی اے آزاد علی تبسم کو دلی مبارکباد،رجانہ کی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی چک جھمرہ آمد، مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی آزاد علی تبسم سے ملاقات، نیک تمناؤں کا اظہار

*ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے): رجانہ کی معروف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری امیر علی، سابق کونسلر رجانہ اور معروف سیاسی و سماجی زمیندار شخصیت چوہدری شاہد ارشاد، معروف سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت میاں عرفان اللہ اور معروف سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت حاجی ضیاء الحق زرگر نے چک جھمرہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) فیصل آباد ڈویژن کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور رکن صوبائی اسمبلی آزاد علی تبسم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اس موقع پر وفد نے آزاد علی تبسم کو حال ہی میں حج بیت اللہ کی عظیم سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال، عوامی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں اور حلقے کے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چوہدری امیر علی، چوہدری شاہد ارشاد، میاں عرفان اللہ اور حاجی ضیاء الحق زرگر نے کہا کہ حج بیت اللہ کی سعادت اللہ تعالیٰ کا ایک عظیم انعام اور خوش نصیبی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آزاد علی تبسم کی عبادات، حج اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، انہیں صحت، تندرستی، درازیٔ عمر اور مزید عوامی خدمت کی توفیق عطا کرے۔رکن صوبائی اسمبلی آزاد علی تبسم نے وفد کی آمد، محبت، خلوص اور مبارکباد پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حج بیت اللہ انسان کی زندگی کا ایک عظیم روحانی سفر ہے، جہاں امت مسلمہ کی وحدت، اخوت اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کا درس ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ پوری قوم کو امن، خوشحالی، استحکام اور ترقی عطا فرمائے۔ملاقات کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، معاشی خوشحالی، عوام کی فلاح و بہبود اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پر موجود سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں نے آزاد علی تبسم کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر ایک بار پھر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی عوامی و سیاسی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔*