چارسدہ: سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی، مشہور موٹر سائیکل لفٹر گرفتار،مال مسروقہ موٹر سائیکل کی فروختگی رقم برآمد،مزید تفتیش جاری ،
چارسدہ( سٹارنیوز)سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی، مشہور موٹر سائیکل لفٹر گرفتار،مال مسروقہ موٹر سائیکل کی فروختگی رقم برآمد،مزید تفتیش جاری ،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ کے جانب سے جاری کردہ احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ،ڈی ایس پی سٹی عبد الرشید خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سٹی واجد خان نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مشہور موٹر سائیکل لفٹر ریاض عرف تنزرے ولد خان محمد کو گرفتارکرکے مال مسروقہ موٹر سائیکل کی فروختگی رقم 98ہزار روپے برآمد کرلیا ،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ،












